Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ

پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کے خدشہ کے پیش نظر خبردار کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ ہے،ماحولیاتی خرابی کے خطرات ختم نہ ہوئے تو پاکستانی معیشت مزید تباہی کا شکار ہوگی۔ سیلاب اور ہیٹ ویو کی وجہ سے پاکستان کو زراعت اور لائیو اسٹاک میں کمی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کو ناقص پیداواری صلاحیت اور تباہ حال انفرااسٹرکچر جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے، پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار میں کمی 4.6 فیصد سے زیادہ ہوسکتی ہے، آلودگی کے باعث پاکستان کو سالانہ جی ڈی پی کا 6.5 فیصد نقصان ہوسکتا ہے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے