Breaking News
Home / عالمی خبریں / مسلمان فٹ بال ورلڈ کپ سے دور رہیں، القاعدہ کا انتباہ

مسلمان فٹ بال ورلڈ کپ سے دور رہیں، القاعدہ کا انتباہ

دوحہ:قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے متعلق شدت پسند تنظیم القاعدہ کی علاقائی شاخ نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس ایونٹ سے دور رہیں۔القاعدہ کی جانب سے جاری کیے گیے بیان میں کسی پر تشدد کارروائی کا انتباہ شامل نہیں ہے البتہ اس نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بین الاقوامی مقابلوں کے ایونٹ سے دور رہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق القاعدہ کی سرگرمیوں اور بیانات پر نظر رکھنے والے ایک غیر سرکاری ادارے ’سائٹ انٹیلی جنس گروپ‘ کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یمن میں قائم القاعدہ کی شاخ نے ورلڈ کپ کے انعقاد پر قطر کو شدید تنقید کیا نشانہ بنایا ہے۔ القاعدہ کی جانب سے جاری مبیہ بیان میں کہا گیا کہ بد عنوان، بد اخلاق افراد، ہم جنس پرست اور ملحد لوگوں کو ایک عرب ملک میں لایا گیا ہے۔ القاعدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قطر میں منعقد ورلڈ کپ نے مسلم ممالک پر قبضے اور ان میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کا کام کیا ہے۔ خیال رہے کہ فٹ بال کا عالمی میلہ قطر میں 20 نومبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی جب کہ اس کے میچز لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔

 

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے