پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے غیر قانونی اور غیر ضروری طور پر آرمی چیف کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونا ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس ریکارڈ اور معلومات کو خفیہ رکھنے کے عمل کی خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق محمود پاشا کو ذاتی حیثیت میں فوری طور پر تحقیقات کر کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے، ایف بی آر ڈیٹا چوری کرنے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ان کی ذمہ داری کا تعین کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث پائے گئے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف بی آر نے فیکٹ فوکس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد انکوائری کا حکم دیا ہے۔