ریاض: ایک سعودی صارف اور محقق "فہد الغفیلی” نے ایک کلپ شائع کرکے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اصلاحات کے بینر تلے سعودی عرب میں فحاشی پھیلانے پر تنقید کی۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایک سعودی کارکن اور محقق فہد الغفیلی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بینر تلے حرمین شریفین میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی خبر ایک کلپ شائع کرکے دی۔ بن سلمان کے مطابق اصلاحات کا مطلب سرزمین وحی پر فحاشی پھیلانا ہے،یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سعودی صارفین نے بن سلمان کی صدارت میں سعودی عرب میں بے بند و بار حالت پر تنقید کی ہو۔ سعودی عرب میں ریاض اور ہالووین کے جشن کے ساتھ ساتھ اس ملک میں الکوحل کے مشروبات کے مفت استعمال اور مغربی کنسرٹس نے روایتی سعودی معاشرے کو غصے میں ڈال دیا ہے۔ سوشل نیٹورک پر سعودی صارفین سعودی ولی عہد کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بن سلمان کے نام نہاد اصلاحاتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔