Breaking News
Home / پاکستان / شہید ارشد شریف کا مقدمہ؛ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا صدراور وزیراعظم کو خط

شہید ارشد شریف کا مقدمہ؛ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا صدراور وزیراعظم کو خط

جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے شہید ارشد شریف کےمقدمے کے معاملے پر صدراور وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی شہید ارشد شریف کا مقدمہ درج نہ کرنے، جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے اورعالمی عدالت سے رجوع نہ کرنے کے معاملے میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق نے صدرمملکت اور وزیراعظم کو خط بھجوایا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے خط کے متن میں کہا گیا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونا قانونی تقاضا ہے۔ ایف آئی آر کا اندراج جرم کی کھوج کےلئے بنیادی اقدام ہے۔ صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کینیاکی حکومت بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔ معاملہ حساس اور تحقیقات کا متقاضی ہے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیاجائے۔ اظہرصدیق کی جانب سے خط کے متن کے مطابق اگر قانونی تقاضے پورے نہ ہوئے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے