Breaking News
Home / پاکستان / روس سے سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات کرنے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد ماسکو روانہ ہو گیا

روس سے سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات کرنے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد ماسکو روانہ ہو گیا

ماسکو: روس سے سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات کرنے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد ماسکو روانہ ہو گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کر رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ سیکریٹری پٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام بھی ہیں۔ پاکستانی وفد ماسکو میں متعلقہ حکام سے اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بات چیت کرے گا جو کراچی سے لاہور کے قریب تعمیر ہو گی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان روس سے خام تیل اسی قیمت پر خریدنے کا خواہش مند ہے جن نرخوں پر بھارت خریدتا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اکتوبر 2022 میں کہا تھا کہ پاکستان روس سے سستا تیل خریدنے کی بابت سوچ بچار کر رہا ہے۔

 

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے