وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کو صرف مانگنا آتا ہے اور وہ صرف اچھے طریقے سے مانگ سکتا ہے، بھکاری بھی ایک در پر بار بار بھیک مانگنے آئے تو گھر والے دروازہ بند کر دیتے ہیں۔