Breaking News
Home / عالمی خبریں / چین میں کریک ڈاؤن سے تنگ علی بابا کے مالک جیک ما نے ٹوکیو میں سکونت اختیار کرلی

چین میں کریک ڈاؤن سے تنگ علی بابا کے مالک جیک ما نے ٹوکیو میں سکونت اختیار کرلی

چین میں ٹیکنالوجی کے اداروں میں کریک ڈاؤن کے بعد علی بابا کے مالک جیک ما گذشتہ ماہ سے ٹوکیو میں رہ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جیک ما کی کمپنی اینٹ گروپ اور علی بابا پر ریکارڈ جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ریٹیلر کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں رہ رہے ہیں جب کہ انہوں نے خود لو پروفائل رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں رہائش کے دوران جیک ما نے امریکہ اور اسرائیل کے بھی دورے کیے ہیں جب کہ وہ ٹوکیو میں کئی پرائیوٹ ممبر کے کلبوں میں بھی متعدد بار جاچکے ہیں۔ جیک ما جاپان کے جدید آرٹ کے نمونے اکٹھا کرنے کا شوق رکھتے ہیں جب کہ انہیں گزشتہ برس اسپین کے ایک جزیرے پر بھی دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چینی حکام نے حالیہ برسوں میں کچھ بڑے ناموں کی جانب سے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے طرز عمل کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ چین کی ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ علی بابا نے کئی برسوں سے مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری کا غلط استعمال کیا ہے اور قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے