Breaking News
Home / مشرق وسطی / ایران میں ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

ایران میں ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

ایران میں ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔ ایرانی عدالت نے ہنگامہ آرائی کرنے والے اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے والے 15 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔ شمالی ایران کے البرز ڈسٹرکٹ کی انقلابی عدالت کے چیف جسٹس نے ملزمان کو سزا سنائی۔چیف جسٹس کے مطابق تشدد کے باعث سیکیورٹی اہلکار روح اللّٰہ عجیمان کی موت واقع ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملزمان نے تحصیل کرج میں حملہ کر کے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران میں جاری حالیہ ہنگاموں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے۔

 

 

Check Also

صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران اور برصغیر میں سوگ

ہیلی کاپٹر سانحہ میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے