Breaking News
Home / کھیل / پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اس لمبے ترین فارمیٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ انگلینڈ ٹیم نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنادیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا ڈالے۔ واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پہلے ہی دن کسی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا۔ کینگروز نے 1910 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 496 رنز بنائے تھے۔

 

 

 

 

 

 

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے