تہران:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کسی سے نہیں ڈرتا کیونکہ یہ ملک طاقتور ہے۔یہ بات بڑیگڈئیر جنرل حسین سلامی نے جنوبی صوبے فارس کے دارالحکومت شیراز میں لوگوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے منصوبوں کے باوجود ایرانی قوم اب تک کی کامیابیوں کی حفاظت اور پیشرفت کی راہ میں مزید قدم اٹھانے کے لیے مزید پرعزم ہو جائے گی۔ جنرل سلامی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ان کی عظیم قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو خطے کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا ہے اور پابندیوں کو ترقی کے مواقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل پس پردہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ایران میں فسادات کو سیاسی طور پر چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیکن، ایرانی قوم پیچھے نہیں ہٹے گی۔