Breaking News
Home / عالمی خبریں / امریکہ نے کئی دہائیوں بعد پہلا جدید بمبار طیارہ تیار کرلیا

امریکہ نے کئی دہائیوں بعد پہلا جدید بمبار طیارہ تیار کرلیا

امریکی ایئر فورس نے پہلا جدید بمبار طیارہ ’بی 21 ریڈر‘ تیار کرلیا ہے جو روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر فورس نے بی 21 ریڈر کے نام سے جدید بمبار طیارہ تیار کیا ہے جو بغیر عملے کے پرواز کرسکے گا جب کہ طیارہ اسٹیلتھ اور ریڈار سے اوجھل ہونے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس طیارے کی تیاری میں تقریباً 700 ملین ڈالر خرچ ہوئے ہیں جب کہ یہ طیارہ پہلی سرد جنگ میں استعمال ہونے والے طیاروں بی ون اور بی ٹو کی جگہ لے گا۔ امریکی ایئر فورس کے ترجمان این اسٹیفنک نے اس طیارے کو مستقل کے جنگی طاقت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ایئر فورس تقریباً 100 طیارے خریدے گا، یہ طیارہ دنیا بھر میں مہارت سے کسی بھی ہدف کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے