Breaking News
Home / پاکستان / بیمار ہونے کے باوجود اعظم سواتی کو ہسپتال سے حراست میں لیا گیا، وکیل

بیمار ہونے کے باوجود اعظم سواتی کو ہسپتال سے حراست میں لیا گیا، وکیل

اعظم سواتی کے وکیل نے کہا ہے کہ بیمار ہونے کے باوجود اعظم سواتی کو ہسپتال سے حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سی آئی اے پولیس کی تحویل میں سینٹر اعظم سواتی کے وکیل کو آفس کے باہر ہی پولیس نے روک دیا۔ اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوپہر کو معلوم ہوا کہ سینٹر اعظم سواتی سی آئی اے سینٹر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی حالت بھی ٹھیک نہیں،انکے سینے میں درد ہے، بیمار ہونے کے باوجود اعظم سواتی کو ہسپتال سے حراست میں لیا گیا۔ اعظم سواتی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ قانون بھی وکیل کو کلائنٹ سے ملنے کا حق دیتا ہے لیکن ہمیں وکالت نامے پر بھی سائن کرنے نہیں دیئے گئے۔ اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ بتایا گیا کہ تھانے میں کوئی آفسر موجود نہیں ہے، عملے نے کہا ایس پی سی آئی اے پولیس کی اجازت کے بغیر نہ فائل رکھیں گے نہ بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا جبکہ ایس پی سی آئی اے پولیس کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے چھوٹے کیس میں یہ صورتحال کبھی نہیں دیکھی، سمجھ سے بالاتر ہے کہ معاملے کو کیوں اتنا پیچیدہ بنایا جارہا ہے اور اگر ایف آئی آر کچلاک میں ہوئی تو سینٹر اعظم سواتی کو کچلاک تھاتے میں ہونا چاہیے تھا۔ وکیل اعظم سواتی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اعظم سواتی بزرگ سیاستدان،ہمیں بتایا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے