Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کا افغانستان میں متعین سفارتی عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ

پاکستان کا افغانستان میں متعین سفارتی عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں متعین سفارتی عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نیوز نے اس سلسلےمیں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ کابل میں متعین سفارتی عملے کو وقتی طورپر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سفارتی عملے کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ کابل بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارتی عملے کو واپس لانے کے لیے پاکستان سے خصوصی طیارہ آج رات کا کل صبح افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ کابل جانے والا خصوصی طیارہ اپنے ہمراہ ناظم الامور عبید نظامانی، زخمی سپاہی اور دیگر سفارتی عملے کو واپس لائے گا۔ واضح رہے کہ صبح پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سپاہی شدید زخمی ہوا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستانی سفارتخانے پر حملہ وفاقی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے دورہ کابل کے دو دن بعد کیا گیا ہے

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے