Breaking News
Home / پاکستان / اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، معیشت بچانا مقصد ہے، شیخ رشید احمد

اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، معیشت بچانا مقصد ہے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں لیکن تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور ان کا اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ناگزیر ہیں اور سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انتخابات 2 مہینے پہلے ہوں یا بعد میں ہوں لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں لیکن تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے