Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ ن نے سیاسی محاذ پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو پہلے الزامات یاد کرائے جائیں اور ابھی مذاکرات کی بات کو لٹکایا جائے۔ شرکا نے رائے دی کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں اور وہ ہمیں بھی کرنی چاہیے جبکہ عوام کو یاد کرایا جائے کہ عمران خان مذاکرات کی دعوت پر کیا کہتا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے عمران خان کو صدق دل سے میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مذاکرات کے وقت کا انتظار کیا جائے اور پھر الزامات یاد کرائے جائیں جبکہ عمران خان اگر غیر مشروط مذاکرات پر تیار ہوں تو معاملہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم پر رکھا جائے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے