Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان کا سائفر اور آڈیو لیک اسکینڈل میں طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع

عمران خان کا سائفر اور آڈیو لیک اسکینڈل میں طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع

لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سائفر اور آڈیو لیک اسکینڈل میں طلبی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا- لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار، باعزت شہری اور ملک کی نامور شخصیت ہیں،عمران خان کا ملکی سیاست کو نئے دھارے میں لانے میں اہم کردار ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کیخلاف ایک خطرہ بن چکی ہے،بطور وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو افغانستان سے نکلنے میں کامیاب کردار ادا کیا۔ درخواست میں کہا ہے کہ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے،ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر بیان قلمبند کروانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے، وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی کہ طلبی نوٹس میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی، سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک سکینڈل انکوائری کو روکا جائے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے