Breaking News
Home / مشرق وسطی / ایرانی میں چار افراد کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی

ایرانی میں چار افراد کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی

ایرانی میں چار افراد کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایران میڈیا کے مطابق چاروں افراد کو اسرائیل کے ساتھ ’خفیہ معلومات کے تبادلے‘ اور ’اغوا‘ کے الزام میں سزا دی گئی تھی جس پر اتوار کو عمل درآمد کیا گیا ہے، ایران کی سپریم کورٹ نے مئی میں ان افراد کی سزا کو  برقرار رکھا تھا۔ ایرانی  عدالت کی جانب سے چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ چاروں افراد اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرتے تھے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ کے مطابق گرفتار تین دیگر افراد کو ملک کی سلامتی کے خلاف جرائم، اغوا میں ملوث ہونے اور ہتھیار رکھنے کے جرم میں پانچ سے دس سال کے درمیان قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے ایران اور اسرائیل ایک دوسرے کے شدید علاقائی حریف ہیں، اور طویل عرصے سے ایک دوسرے کے خلاف پس پردہ جنگی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

 

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے