Breaking News
Home / عالمی خبریں / چین کے صدر شی جن پنگ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ،29 ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع

چین کے صدر شی جن پنگ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ،29 ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع

چین کے صدر شی جن پنگ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان 110 ارب ریال یعنی 29 ارب سے زائد ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں۔چینی صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چین کےصدر کا استقبال کیا۔ چینی صدر کا طیارہ سعودی حدود میں داخل ہوا تو طیاروں نے فضا میں استقبال کیا۔

چینی صدر کے طیارے کو سعودی طیاروں کے پروٹوکول میں لایا گیا۔ چینی صدر خلیج تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Image

اس دورے کے دوران 20 سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جن کی مالیت 29 عشاریہ 26 ارب ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ ویژن 2030 کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے معاہدے ہوں گے۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے