Breaking News
Home / مشرق وسطی / امریکہ کی خواہش ہے کہ ایران بھی شام اور افغانستان بن جائے،جو کہ ممکن نہیں،ایرانی صدر

امریکہ کی خواہش ہے کہ ایران بھی شام اور افغانستان بن جائے،جو کہ ممکن نہیں،ایرانی صدر

ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکہ تباہی کی تلاش میں ہیں اور ایک مضبوط ایران بنانے کے بجائے تباہ شدہ ایران بنانا چاہتا ہے۔یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے تہران یورنیورسٹی میں طلباء و طالبات کے دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ تباہی کی تلاش میں ہیں اور ایک مضبوط ایران بنانے کے بجائے تباہ شدہ ایران بنانا چاہتا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران شام اور افغانستان بن جائے لیکن انہوں نے حساب کتاب میں غلطی کی اور تعلیم یافتہ ایرانی مرد و خواتین انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ رئیسی نے کہا کہ امریکہ ہماری ترقی کو روکنا چاہتا تھا اور ہم نے کبھی بھی ملک کی ترقی کے رکنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا خیال تھا کہ ملک رک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پڑوسیوں سے رابطے کے لیے ہمیں FATF کا رکن بننا چاہیے لیکن اس دوران آپ سب نے دیکھا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارا رابطہ اور خطے کا تجارتی انفراسٹرکچر میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ کیا گیا۔ رئیسی نے 13ویں حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ ایران مضبوط نہ ہو، لیکن ہمارے عوام اور ہمارے طلباء نے انہیں ناکام بنایا، آج ایران 6 قسم کی ویکسین تیار کر رہا ہے اور برآمد کر رہا ہے، اور دشمن کی پابندیوں نے ہمیں ترقی سے نہیں روکا ہے۔

 

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے