Breaking News
Home / کھیل / ملتان ٹیسٹ جیتنے کے امکانات 50 فیصد ہیں: کوچ محمد یوسف

ملتان ٹیسٹ جیتنے کے امکانات 50 فیصد ہیں: کوچ محمد یوسف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ کہ گرین شرٹس کے ملتان ٹیسٹ جیتنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد یوسف نے کہا کہ ’اگر میچ کو دیکھا جائے تو کھلاڑی پُراعتماد ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں سیشن میں کھیل بدلتا ہے، جیسے پہلے سیشن میں تین وکٹیں گریں لیکن اگلے سیشن میں امام الحق اور سعود شکیل کی شراکت کے باعث انگلینڈ پر پریشر آ گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہر سیشن میں یہ کھیل تبدیل ہوتا ہے۔‘ رن ریٹ میں بہتری آنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ’یہ بات چلتی رہتی ہے، وہ خود بھی بتاتے ہیں، بعض اوقات حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ہم کُھل کر نہیں کھیل سکتے، انگلینڈ کی ٹیم تھوڑا تیز کھیلتی ہے، ہم جیسے چاہیے، ویسے ہی کھیل رہے ہیں۔‘ 17 دسمبر سے کراچی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پِچ کے بارے میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ’پچز وہ ہونی چاہییں جن سے نتیجہ نکلے، مزہ ایسی ہی پچ کا آتا ہے۔ جیسا یہ میچ چل رہا ہے، تین دن میں تین اننگز ختم ہو گئیں ہیں، پچز ہمیں ہوم ایڈوانٹیج کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنانی چاہیے۔‘ محمد رضوان کی ٹیسٹ کرکٹ میں خراب فارم اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو کھلانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے اختیار میں نہیں ہے۔‘ خیال رہے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اسے جیت کے لیے مزید 157 رنز درکار ہیں۔

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے