Breaking News
Home / پاکستان / افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری میں شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے

افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری میں شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے

چمن بارڈر پر پاک افغان فورسز کی درمیان ایک بار پھر جھڑپوں کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ چمن میں پاک افغان بارڈر  پر پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری میں شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چمن  میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی  بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ کشیدگی کے باعث بارڈر پر آمد و رفت معطل ہے اور کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔ شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا ۔ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کر کے  6  پاکستانی شہریوں کو شہید  کر دیا تھا۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے