راولپنڈی(ویب ڈیسک) رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس خان کی 55 ویں برسی ریاست بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔دن کا آغاز فیض آباد راولپنڈی میں قائد ملت کے مزار پر قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد ان کے درجات کی سربلندی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔آزادجموں و کشمیر کے وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان،وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور حریت قائدین کے ہمراہ قائد ملت چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔
اس موقع پر مرزا شفیق جرال،محترمہ مہرالنساء،محترمہ شمع ملک،جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،راجہ ثاقب مجید،سردار عبدالرازق،چیئرمین ایم ڈی اے سید اظہر حسین گیلانی، سیکرٹری کشمیر لبریشن کمیشن اعجاز حسین لون، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز محترمہ ثریا خانم،چیف انجینئر محمد شفیق ڈار،ایس ای ندیم مغل، ڈائریکٹر اطلاعات مرزا محمد بشیر جرال،ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن سرور حسین گلگتی،ڈائریکٹر راجہ اسلم،ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان،ڈپٹی سیکرٹری(جنرل) سید اشفاق گیلانی،ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ محمد اشفاق خان،میڈیا کوآرڈینیٹر سردار علی شان،ڈپٹی ڈائریکٹر سردار عظیم سرور،ڈپٹی ڈائریکٹر سردار نجیب الغفور خان،راجہ خالد محمود،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق،ایکسئین منٹیننس امجد بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عبدالغفار قریشی موجود تھے۔ حریت قائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔دن بھر کشمیری عوام کی جانب سے مزار پر آمد کا سلسلہ جاری رہا۔یاد رہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے قائد ملت کی برسی عقیدت و احترام سے سرکاری سطح پر منانے کی ہدایت جاری کی تھی۔وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ،سروسز،اطلاعات،لبریشن کمیشن نے مزار کے احاطے میں تقریب کیلیے ضروری انتظامات کئے تھے۔
آزادجموں و کشمیر کے وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان اور وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ
ی
کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ مودی کے اقدامات نے پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے۔سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں عمران خان کی موجودگی میں کشمیریوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔چوہدری غلام عباس پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔ قائد ملت غلام عباس کی تعلیمات سے عزت غیرت اور دیانتداری کا درس ملتا ہے۔وزراء حکومت نے ان خیالات کا اظہار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 55 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان،مرزا شفیق جرال،محترمہ مہرالنساء،محترمہ شمع ملک،تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سردار عبدالرازق،راجہ ثاقب مجید،چیئرمین ایم ڈی اے سید اظہر حسین گیلانی،راجہ لطیف حسرت کے علاوہ سیاسی،سماجی و حریت شخصیات بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سعادت ہے کہ ہم بطل حریت کی تقریب سے مخاطب ہیں۔انہوں نے کہا کہ رئیس الاحرار کی برسی ان کی شخصیت کا خاصہ ہے چوہدری غلام عباسی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے آزادی کے بیس کیمپ میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسرز تحریک آزادی میں شامل ہوے حریت قائدین کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اب ایک ماٹو بن چکا ہے۔
انہوں نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہادر اور جرات مند ہیں جو نو لاکھ بھارتی فوج اور چالیس ہزار آر ایس ایس کے غنڈوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ہماری اساس ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں کشمیریوں کو فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جن کی دیانتداری اور حب الوطنی بے مثال تھی۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ اوصاف تھے جن کی بنیاد پر حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے ریاست جموں وکشمیر میں انہیں اپنا جانشین قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج ان جیسے رہنماوں کی ضرورت ہے جو کسی نفع و نقصان کی پرواہ کئے بغیر قوم کے وسیع تر مفاد کو ہی پیش نظر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پڑھا لکھا نوجوان طبقہ بھارت کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے ا سے شکست دینا اب بھارت کے بس میں نہیں ہے۔وزراء حکومت نے سردار عتیق احمد خان کو مسلم کانفرنس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر آئے ہیں جو سموگ کی وجہ سے سفر نہیں کر سکے۔اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے قائد ملت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام جو لازوال قربانیاں دے رہے ہیں وہ رائگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے ریاست جموں و کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے افکار کو اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت کی شخصیت ہر پہلو سے انتہائی جاندار تھی انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے اصولوں کو نہیں چھوڑا اور یہی وہ سبق ہے جو ہمیں بھی یاد رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس دو قومی نظریہ کے داعی تھے جن کا شمار بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو کشمیر کی سیاست سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے قائد ملت کی ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔سابق وزیراعظم نے آزادجموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے رئیس الاحرار کی برسی کے شاندار انتظامات پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا شکریہ ادا کیا اور تمام محکموں کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ نظریہ الحاق پاکستان ہمارا سرمایہ ہے۔اس موقع پر مرزا شفیق جرال،محترمہ مہرالنساء،راجہ نجابت حسین،سردار عثمان علی خان،محترمہ شمع ملک،راجہ ثاقب مجید اور سردار عبدالرازق،محترمہ سمیعہ ساجد،راجہ لطیف حسرت،طارق قریشی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوے قائد ملت کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر کئی قراردادیں بھی پیش کی گئیں جنہیں شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
10