نیویارک:اقوام متحدہ کے جراثیمی ہتھیاروں کے ترک اسلحہ معاہدے کا نواں اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس کے شرکا نے کانفرنس کے دوران اس معاہدے کی تقویت پر زور دیا تا کہ مختلف قسم کے وائرس اور جراثیم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کئے جانے پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس کے شرکاء نے رکن ممالک میں معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق کے لئے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا جسے جاپان کے نمائندے نے انتہائی مثبت اقدام قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ اجلاس کے دوران روس نے امریکہ اور یوکرین کی جانب سے مشترکہ جراثیمی اور کیمیاوی تجربات اور ہتھیاروں کی تیاری پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے اجلاس کے شرکا سے اس مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔