Breaking News
Home / پاکستان / ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3900 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3900 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی اونچی اڑان جاری ہے جہاں آج بھی فی تولہ سونے کے بھاؤ میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3900 روپے بڑھ گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3344 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 1808 ڈالر فی اونس ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ یوں رواں ہفتے مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے