Breaking News
Home / پاکستان / پرویز الہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو گورنر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

پرویز الہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو گورنر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویزالہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیں گے۔ گورنر نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے گورنر ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے سے متعلق موقف غلط ہے۔ ان کی یہ بات آئین کے خلاف ہے۔گورنر اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے۔اگر چار بجے اجلاس نا ہوا اور وزیر اعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نا لیا تو گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ ہاوس سیل کر دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اجلاس نا بھی ہو تو وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔اگر پرویز الہی کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو پھر گورنر نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ دوہائی دے رہیں کہ نناوے فیصد لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں تو پھر تحریک نہیں آتی تو کیا ہوتا؟پرویز الہی خود کہتے ہیں اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہپرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔ انہیں اپنے لوگوں سے اسمبلی نہ توڑنے کا وعدہ کرنا چاہیے۔ نوے فی صد ارکان اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے تو پرویزالہیٰ کیوں توڑ رہے ہیں۔ ایک پاگل آدمی اور احمق انسان تحریک انصاف اور پنجاب کو حادثے سے دوچار کر رہا ہے۔قوم اور اداروں میں اتفاق ہے اس پاگل آدمی کو روکا جائے۔ ہم پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے