Breaking News
Home / عالمی خبریں / بکنگھم پیلس کی دیوار کو آگ لگانے والا شخص گرفتار

بکنگھم پیلس کی دیوار کو آگ لگانے والا شخص گرفتار

برطانیہ میں بکنگھم پیلس کی دیوار کو آگ لگانے والے شخص کو مقامی پولیس نے فوراً گرفتار کر لیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو بکنگھم پیلس کے دروازوں کے قریب لگی آگ دیکھنے کے بعد ایک 30 سالہ شخص کو مجرمانہ نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ شاہی عمارت کے باہر لگی آگ پر کچھ ہی دیر میں قابو پا لیا گیا تھا لیکن آگ لگنے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں بکنگھم پیلس کے گیٹ کے پاس آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے جبکہ 2 پولیس اہلکار ایک شخص کو پکڑ کر زمین پر گراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں بھی کچھ کلائمٹ ایکٹیوسٹس نے بکنگھم پیلس کے سامنے دھرنا دے کر راستہ بند کر دیا تھا۔

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے