عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔گریڈ 21 کے افسر عامر ذوالفقار اس سے قبل ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اے این ایف تعینات تھے۔ محمد عامر ذوالفقار خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے انیسو یں کامن سے ہے۔ محمد عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ محمد عامر ذوالفقار نے انیس سو اکانوے میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔ واضح رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہدکو قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس تعینات کیا گیا تھا۔