لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو بحال کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر اپنے طور پر اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو ان کی منشا ہو گی لیکن ہم کسی کو پابند نہیں کر رہے۔ عدالت نے گورنر پنجاب، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے عدالت کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے تمام فریقین کو 11 جنوری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔