Breaking News
Home / عالمی خبریں / ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طالبان کی طرف سے این جی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طالبان کی طرف سے این جی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت

کابل: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان کی طرف سے این جی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ طالبان کا حکم خواتین کو معاشرتی منظرنامے سے ہٹانے کی افسوسناک کوشش ہے۔عالمی تنظیم نے کہا کہ پابندی خواتین کا سیاسی، سماجی اور اقتصادی کردار ختم کرنے کی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی این اجی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، پابندی کا اطلاق افغانستان میں کام کرنے والی 180 بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیموں پر ہوگا۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ قوانین پرعملدر آمد کو یقینی بنایا جا سکے، عملدر آمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ این جی اوز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے