Breaking News
Home / مشرق وسطی / فرانسیسی پولیس مظاہرین پر تشدد سے اجتناب کرے: ایران

فرانسیسی پولیس مظاہرین پر تشدد سے اجتناب کرے: ایران

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حملے میں مرنے یا زخمی ہونے والوں کے لواحقین اور خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام بالخصوص مسلمانوں، اقلیتوں اور تارکین وطن کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے مظاہرین کے پرامن اجتماعات سے نمٹنے کے لیے فرانسیسی پولیس کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ناصر کنعانی نے اقلیتوں اور تارکین وطن کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین پر تشدد اور ناروا سلوک اپنانے کے لیے فرانسیسی حکومت کے سیاسی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیرس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات سے اس کے پہلوؤں کو واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ فرانس کی پولیس مظاہرین کو بری طرح سے کچلنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے اور اس ملک میں ہونے والے پر امن مظاہرین کو تشدد کے ذریعے راستے سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے