قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلتے نمبر ون نہیں ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں، شاہنواز دہانی کو 2 سال سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے؟ قومی چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو ٹاپ کپتان بنانے کے لیے آئے ہیں۔ میر حمزہ کی اسکواڈ میں شمولیت پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی نہیں ہیں اس لیے میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑی مسلسل کھیلے جارہے ہیں، ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، بینچ پر سینئرز کو موقع ملنا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے اس دوران نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کا بھی معائنہ کیا۔
Home / کھیل / کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بناسکتے ہیں، شاہد خان آفریدی
Check Also
پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …