Breaking News
Home / عالمی خبریں / روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے

روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے

ماسکو(ویب ڈیسک) روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مغرب (یورپ) کو یامل- یورپ گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے لیے تیار ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان کو بھی طویل مدت کے لیے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔ نائب وزیراعظم کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی گئی ہے کہ جب پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ملک میں توانائی کا بحران محسوس کیا جا رہا ہے۔

 

الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ گیس کی قلت کے باعث یورپی مارکیٹ بہت اہم ہے اور ہمارے پاس گیس کی دوبارہ سپلائی کا بھرپور موقع ہے، گیس کی فراہمی کی مثال یامل –یورپ پائپ لائن ہے جو سیاسی اسباب کے باعث بند کئی گئی تھی۔ روس کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ میں مرکز بنانے کے بعد اس کے ذریعے اضافی گیس فراہم کرنے کے لیے بھی روس کی بات چیت جاری ہے، توقع ہے 2022 میں یورپ کو 21 ارب کیوبک میٹر ایل این جی گیس فراہم کی گئی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ہم نے یورپ کو گیس کی سپلائی بڑھائی ہے، گزشتہ گیارہ ماہ میں 19 ارب 4 کروڑ کیوبک میٹر گیس سپلائی کی گئی جو اس ماہ کے اختتام پر 21 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی۔

 

نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس طویل مدت کے لیے افغانستان اور پاکستان کی مارکیٹس کو بھی وسطی ایشیا اور یا پھر ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتا ہے، گھریلو استعمال کے لیے گیس کے استعمال کو بڑھانے کے لیے روس اور آذربائیجان کے درمیان بھی معاہدہ طے پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جب آذربائیجان گیس کی پیداوار میں اضافہ کرے گا تو ہم تبادلے پر بات کر سکیں گے،  ماسکو کی جانب سے کازکستان اور ازبکستان کو بھی بڑی مقدار میں گیس سپلائی کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر مملکت سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں ماسکو کا دورہ کیا تھا جس کے دوران روس سے پیٹرول خریدنے کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی تھی۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے اپنے دورہ روس کو کامیاب قرار دیا تھا جب کہ اس سے قبل پاکستان نے روس سے گندم خریدنے کی بھی منظوری دی تھی۔

 

 

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے