Breaking News
Home / کھیل / سرفراز احمد نے پاکستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل لیا

سرفراز احمد نے پاکستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ملک میں کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل لیا۔سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں یہ ان کا پہلا ٹیسٹ ہے۔سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیزیز کے پہلے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 153 گیندوں پر 86 رنز بنائے، وہ اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سابق کپتان نے آخری ٹیسٹ جنوری 2019 میں جنوبی افریقا کےخلاف بطور کپتان کھیلا تھا، انہوں نے ایک اننگز میں ففٹی بنائی تھی، جبکہ دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔سرفراز احمد نے اس میچ میں وکٹوں کے پیچھے 10 شکار کیے تھے۔سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی 19ویں نصف سنچری اسکور کی، وہ اب تک تین ٹیسٹ سنچریز بنا چکے ہیں، جن میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 112 ہے۔

 

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے