لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کر دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے مراسلہ بینک انتظامیہ کو ارسال کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مراسلے میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے بحال کرنے کا بھی بتایا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیب کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔