Breaking News
Home / پاکستان / پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی کا موقف غلط ثابت ہو گیا

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی کا موقف غلط ثابت ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا جواز غلط ثابت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 127 میں سے 11 اراکین کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جواز بالکل غلط ثابت ہوگیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات میں 11 اراکین کی جانب سے ٹوئیٹس کو استعفوں کی منظوری کا جواز قرار دیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خالی قرار دی گئیں 11 نشستوں کے علاوہ بھی استعفوں سے متعلق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی ٹوئیٹس سامنے آ چکی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، عمر ایوب اور حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے درجنوں اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی سربراہی میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملنے والے وفد نے ان کے اس جواز کو ناقابلِ بھروسہ قرار دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی فرداً فرداً تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی تصدیق پر اصرار کر رہے ہیں جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی پہلے ہی 127 میں سے 11 اراکین کے بغیر تصدیق استعفے منظور کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے اراکین کے اجتماعی استعفے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کا حکم صادر کیا تھا۔ تحریک انصاف اپنے اراکین کے استعفوں کے فوری نوٹیفیکیشن کے اجرا کا مطالبہ کر رہی ہے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے