Breaking News
Home / عالمی خبریں / پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں، کسی کو بھی افغانستان میں حملہ کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، طالبان

پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں، کسی کو بھی افغانستان میں حملہ کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، طالبان

کابل (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بیان پر افغان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی افغانستان میں حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستانی حکام کو بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔امارات اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو دوسرے ملک کے علاقے میں حملہ کرنے کا حق نہیں ہے، دنیا کا کوئی قانون ایسی جارحیت کی اجازت نہیں دیتا،اگر کسی کو کوئی پریشانی ہے تو امارات اسلامیہ سے بات کرے،ہماری سیکیورٹی فورسز کارروائی کرسکتی ہیں۔دوسری طرف افغان وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کا بیان بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہے، کوئی بھی مسئلہ یا تنازع سمجھوتے کے تحت حل ہونا چاہیے۔

 

 

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے