پنجاب اسمبلی میں اعتماد کےووٹ کے لیے پرویز الہیٰ کا ایک ووٹ کم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے تخت لاہور کو دھچکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کی اتحادی ایک ایم پی اے نے پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کردیا۔ مجلس وحدت المسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا بول دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا۔پنجاب اسمبلی میں اعتماد کےووٹ کے لیے پرویز الہیٰ کا ایک ووٹ کم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے تخت لاہور کو دھچکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کی اتحادی ایک ایم پی اے نے پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کردیا۔ مجلس وحدت المسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا بول دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا۔ایم ڈبلیوایم کےترجمان نےکہا ہے کہ فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔ زہرا نقوی پی ٹی آئی کے کوٹے میں خواتین کی مخصوص نشست پررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے ۔ قانونی رکاوٹیں دور کر کے اسمبلیاں توڑ دیں گے ۔