Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کاووٹ نہ لینےکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کاووٹ نہ لینےکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کاووٹ نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی لیڈر نے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کےحوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ عمران خان کو قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعتماد کےووٹ کے لیےگورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، اگرعدالتی فیصلے سے قبل اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہوجائےگا۔ پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔

 

 

 

 

 

Check Also

میوزیکل کنسرٹ ،حمیرا ارشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے