Breaking News
Home / مشرق وسطی / سعودی عرب کے قانون شہریت میں نئی ترمیم کیا ہے؟

سعودی عرب کے قانون شہریت میں نئی ترمیم کیا ہے؟

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی قانون شہریت میں ترمیم کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ اخبار24 اورعکاظ کے مطابق قانون شہریت کی دفعہ 8 میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز پرسعودی وزیراعظم کے حکم پر دی جائے گی۔سعودی قانون شہریت کی دفعہ 8 کے پیرا گراف میں ترمیم سے قبل کہا گیا تھا کہ ’سعودی شہریت مملکت میں غیرملکی باپ اور سعودی ماں کی اولاد کو مقررہ شرائط پوری کرنے پر وزیر داخلہ کے حکم سے دی جاسکتی ہے‘۔ ترمیم کے بعد وزیر داخلہ کے بجائے شہریت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے تاہم وزیر داخلہ کی جانب سے اس کی سفارش کی جائے گی۔ سعودی ماں اور غیرملکی باپ کے ان بچوں کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے گی جو شرائط پوری کریں۔ شرائط میں کہا گیا کہ ’پیدائش کے بعد سے سن بلوغت تک مملکت میں مستقل قیام پذیر ہوں، اچھے کردار کے مالک ہوں، بہترین عربی زبان جانتے ہوں اور شہریت کی درخواست سن بلوغت کو پہنچنے کے اگلے سال پیش کریں‘۔

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے