سیئول:جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے مقابلے کے لئے امریکہ اور جاپان کے ساتھ متحد ہے۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان، مشرقی ایشیا میں کشیدگی کی اصل وجہ ہیں۔ در ایں اثناء جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے ایسو شیئیٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے ہا کہ سیکورٹی کے میدان میں واشنگٹن اور ٹوکیو کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کو بے سود قرار دیا ۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے مقابلے کے لئے، امریکہ کے ساتھ ہائبرڈ فوجی مشقیں منعقد کی جائیں گی ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پیونگ یانگ نے امریکہ کی، علاقے میں فوجی موجودگی کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے منصوبے میں توسیع کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔