Breaking News
Home / عالمی خبریں / افغانستان میں سابق رُکنِ پارلیمان مرسل نبی زادہ گارڈ سمیت قتل

افغانستان میں سابق رُکنِ پارلیمان مرسل نبی زادہ گارڈ سمیت قتل

(ویب ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی ایک سابق خاتون رُکن کو اُن کے گھر میں فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ہے۔ افغان نیوز چینل طلوع کے مطابق کابل میں محکمہ پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ قتل کا یہ واقعہ شہر کے ڈسٹرکٹ 12 میں پیش آیا۔ترجمان نے بتایا کہ مُرسل ن نبی زادہ کو سنیچر کی رات اُن کے گھر میں گھسنے والے نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔ حملے میں اُن کے گارڈ بھی مارے گئے ہیں۔ خالد زدران کا کہنا تھا کہ حملے میں سابق رُکنِ پارلیمان کے بھائی زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اُن کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل پر اگست 2021 میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سابق حکومت میں شامل کئی اہم رہنما ملک چھوڑ گئے تھے۔

 

 

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے