Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ

عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ

عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین پیش نہ ہوئے تو آرڈر کر دیں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کےسامنے موقف دیا کہ سینئر کونسل موجود نہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ عمران خان اور دوسرے کہاں ہیں ؟ خیبر پختونخوا کے ممبر الیکشن کمیشن  نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم صرف معطل کیا ہے۔پیش نہیں ہوں گے تو ہم وکالت نامے منسوخ کردیں گے۔حاضری کے لیے آخری موقع دیتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت  24جنوری تک ملتوی کردی۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے