Breaking News
Home / پاکستان / آئی ایم ایف کی سرخ جھنڈی، وزیر خزانہ کا وزیر اعظم کو چین سے ہنگامی مدد مانگنے کا مشورہ

آئی ایم ایف کی سرخ جھنڈی، وزیر خزانہ کا وزیر اعظم کو چین سے ہنگامی مدد مانگنے کا مشورہ

وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف سے امیدیں دم توڑنے لگیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین سے ہنگامی مدد مانگنے کا مشورہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سرخ جھنڈی دکھائے جانے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین سے مدد مانگنے کی تجویز دی ہے۔وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے نویں جائزہ مشن کا ٹارگٹ حاصل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ چین سے متحدہ عرب امارات کی مثال دے کر مدد مانگی جائے کہ ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد مدد کے لیے چین کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ وزیر اعظم چین سے بھی دیوالیہ ہونے سے بچانے کی اپیل کرسکتے ہیں۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے