تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس دفعہ الیکشن جنرل ہی ہوگا اور کچھ چیزیں ابھی پس پردہ مذاکراتی سٹیج پر بھی ہیں جبکہ لوگوں کا بھی مطالبہ ہے کہ عام انتخابات ہی ہوں۔ ایسی صورتحال سے بچانے کے لئے تمام حلقے سرجوڑ کربیٹھے ہیں اوریہی فیصلہ کر رہے ہیں آج کل۔انشاء اللہ انہیں جلد الیکشن کرانا پڑے گا اور 3ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان بیوقوفوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک ڈیفالٹ کررہا ہے، خدانخواستہ کہیں سری لنکا جیسی صورتحال نہ ہوجائے جبکہ ایسی صورتحال سے بچانے کے لئے تمام حلقے سرجوڑ کر بیٹھے ہیں اور یہی فیصلہ کر رہے ہیں کہ آج کل کہ انشاء اللہ انہیں جلد الیکشن کرانا پڑے گا اور 3 ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف مامے تو لاہور کے بنتے ہیں لیکن لاہور کیلئے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ شریفوں نے لاہور پر پیسے نہیں لگائے، بس کھانے پینے کا پروگرام ہوتا رہا ہے اور شریفوں نے باز تو آنا نہیں، یہ اسی طرح ہی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دین کےفروغ کے کام کو جاری و ساری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت پاکستان کی بہت بڑی جماعت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ بلاشبہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے وزیراعلیٰ الیکٹ کرایا، میں ان کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔