مسلم دشمنی میں اندھی مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا اقدام، ریاست اترپردیش میں صدیوں پرانی مسجدکو شہید کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مسجد جو شہید کیے جانے کے وقت سڑک کنارے لوگوں کا رش لگا ہوا ہے۔مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا تھا لیکن مودی حکومت نے سماعت سے پہلے ہی مسجد منہدم کرڈالی۔
مسلمان دشمن مودی سرکار نے 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو سڑک چوڑی کرنے کا بہانہ بناکر شہید کردیا۔مسجد انتظامیہ اور مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کررکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔تاہم انتہاپسند وزیر اعلیٰ ادتیہ ناتھ کی ایما پر سرکاری مشینری نے عدالتی حکم کا انتظار کیے بغیر فوری کارروائی کرتے ہوئے مسجد کو بلڈوزر کی مدد سے شہید کردیا