Breaking News
Home / عالمی خبریں / شہری کو سگریٹ کا ٹکڑا سڑک پر پھینکنا مہنگا پڑ گیا

شہری کو سگریٹ کا ٹکڑا سڑک پر پھینکنا مہنگا پڑ گیا

سگریٹ نوشی بد ترین عادت ہے جس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن برطانوی شہری کو سگریٹ پینے کے بعد ٹکڑا سڑک پر پھینکنا بھی مہنگا پڑ گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوسسٹرشائر میں شہری الیکس ڈیوس کو سڑک پر سگریٹ کا فلٹر پھینکنے پر مقامی کونسل کے حکام نے پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے کے مساوی جرمانہ کر دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس کے باوجود الیکس ڈیوس نے رقم ادا نہیں کی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث اس شہری پر مزید 250 پاؤنڈ جرمانہ اور دیگر سرچارج عائد کر دیئے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ اب سڑک پر سگریٹ کا فلٹر پھینکنے والے شہری کو 558 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ برطانیہ میں سڑک یا گلیوں میں کچرا پھینکنے پر جرمانے کا ایک مخصوص چالان ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے جس کی رقم پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے