Breaking News
Home / پاکستان / منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی جانب سے سیلمان شہباز بے گناہ قرار

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی جانب سے سیلمان شہباز بے گناہ قرار

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نےوزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔ اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں ایف آئی اے کی جانب سے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے۔ ایف آئی کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد سلیمان شہباز نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے