متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے کل سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔ سیکریٹری جنرل نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے شہر میں روٹی 16 ، نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی، فائن آٹے کا 80 کلو تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار روپے تک مل رہا ہے، مہنگا آٹا اور فائن خرید کر سستی روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے۔