Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی تبدیل

عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی تبدیل

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی تبدیل کر دی گئی۔ وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی تفتیش کرنی والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں تبدیلی کر دی گئی۔ جے آئی ٹی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کے علاوہ تمام اراکین تبدیل کردیے گئے ہیں۔ نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمداکمل اور ایس پی انجم کمال کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز کو بھی جے آئی ٹی کاحصہ بنایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے کے چوتھے رکن کی تقرری کافیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کردیا گیاہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کے پرانے ممبران پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے